ایشیا کپ کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

Decision not to send Pakistan junior hockey team to India

ایشیا کپ کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھی بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ نومبر دسمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے اجازت نہ ملنے سے متعلق پی ایچ ایف کو آگاہ کیا جا چکا ہے، پی ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن اب اس متعلق باضابطہ اعلان کرے گی، پی ایچ ایف کو بتا دیا گیا ہے کہ رواں برس کوئی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

یاد رہے کہ ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر چکی ہے، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک کھیلا جانا ہے، پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔

READ  بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں