امریکہ اور یورپی یونین میں ٹیرف کا معاہدہ طے

US and EU reach tariff deal

امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان ٹیرف پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے ممکنہ تجارتی جنگ کے خدشات ختم ہو گئے ہیں۔ سکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کی ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا کہ زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا، جو سابق دھمکی کے مقابلے میں نصف ہے۔

صدر ٹرمپ نے اسے "اب تک کی سب سے بڑی ڈیل” قرار دیا اور یورپی سرمایہ کاری و دفاعی خریداری میں اضافے کو سراہا۔ ارسلا نے اس معاہدے کو استحکام بخش اور ایک متوازن پیش رفت قرار دیا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد عالمی سطح پر مختلف مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا آغاز کیا تھا، جس پر ماہرین نے عالمی تجارتی جنگ کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ اب یہ معاہدہ اس کشیدگی کو کم کرنے کی جانب اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

READ  متحدہ عرب امارات کا اے آئی کی مدد سے مصنوعی بارش سے پانی کی قلت دور کرنے کا منصوبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں