اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 6 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

The United Nations has announced $600,000 in aid to Pakistan for flood victims

اقوام متحدہ نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کردی ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں میڈیا کو بتایا کہ یہ رقم ہنگامی امدادی فنڈ سے متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ دس روز کے دوران بارشوں اور سیلاب سے 400 افراد جان کی بازی ہار گئے، 190 سے زائد زخمی ہوئے اور 20 ہزار سے زیادہ لوگ بےگھر ہوئے۔

سیلاب متاثرین کو پناہ گاہوں، طبی سہولیات، نقد معاونت برائے روزگار، صاف پانی، حفظانِ صحت کا سامان اور خصوصاً خواتین و بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

حکام کے مطابق، اقوامِ متحدہ اور مقامی ادارے مل کر امدادی کارروائیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ 26 جون سے جاری بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس میں اب تک 798 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

READ  رانو ریچھ کو کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے روانہ کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں