غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، 21 فلسطینی شہید

Israeli bombing continues in Gaza, 21 Palestinians martyred

اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد حالات مزید بگڑ گئے ہیں اور اسرائیلی فورسز نے حملوں کی شدت بڑھا دی ہے۔

حماس نے اسرائیلی وزیرِاعظم کے بیانات کی مذمت کی ہے۔ آج صبح سے جاری حملوں میں شہید ہونے والوں میں وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو خوراک کے منتظر تھے۔

ادھر غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے 30 بلند عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں جبکہ مزید عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

READ  غزہ: اسرائیلی فوج کی رہائشی عمارتوں پر بمباری، 31 فلسطینی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں