اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

Heavy rain in Islamabad and Rawalpindi, rain emergency declared

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایم ڈی واسا نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق سیدپور میں 90 ملی میٹر، شمس آباد میں 80 ملی میٹر، کٹاریاں میں 55 ملی میٹر، گولڑہ میں 30، بوکڑہ میں 32 اور پی ایم ڈی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے جبکہ نالہ لئی سمیت دیگر برساتی نالوں کی نگرانی جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 6 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

READ  آشا بھوسلے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے میوزک ویڈیو میں اے آئی کا استعمال کیوں کیا؟ اے آر رحمٰن نے بتا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں