اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایم ڈی واسا نے بتایا کہ جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق سیدپور میں 90 ملی میٹر، شمس آباد میں 80 ملی میٹر، کٹاریاں میں 55 ملی میٹر، گولڑہ میں 30، بوکڑہ میں 32 اور پی ایم ڈی میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے جبکہ نالہ لئی سمیت دیگر برساتی نالوں کی نگرانی جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 6 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔






تبصرے بند ہیں