اداکارہ کرشمہ کپور نے سابق شوہر سنجے کپور کو بہتر انسان قرار دے دیا

Actress Karisma Kapoor calls ex-husband Sanjay Kapoor a better person

اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے مرحوم سابق شوہر سنجے کپور کو ایک بہتر انسان قرار دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق 12 جون 2025 کو بزنس مین سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ان کا خاندان مسلسل میڈیا کی خبروں میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

سنجے کپور، جو کرشمہ کپور کے سابق شوہر بھی تھے، اپنی وفات کے بعد 30 ہزار کروڑ کی جائیداد چھوڑ گئے، جس پر اب ان کے اہلِ خانہ میں تنازع شروع ہوگیا ہے۔ اس جائیداد کی کشمکش میں سنجے کی تیسری بیوی پریا سچدیو، والدہ رانی کپور، ان کے بچے سمیرا اور کیان کے ساتھ ساتھ کرشمہ کپور کا نام بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

فلم ساز سنیل درشن نے وکی لالوانی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کرشمہ نے سنجے سے شادی جلد بازی میں کی تھی۔ ان کے مطابق کرشمہ نے اس شادی سے قبل ابھیشیک بچن سے منگنی توڑ دی تھی اور اسی کے فوراً بعد سنجے کپور سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا۔

READ  ناروے کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد ، اسحاق ڈار سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں