کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 94 زخمی

Aerial firing on Independence Day leaves two dead—including a woman—and 94 injured

جشن آزادی کے موقع پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 94 زخمی ہو گئے۔

رات 12 بجتے ہی شہر قائد میں آزادی کا جشن شروع ہوا تو آتش بازی کے ساتھ کئی علاقوں می ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 94 زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پاپوش صرافہ بازار کے قریب نا معلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوئی، جس کی شناخت ندا کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعات لیاری، فائیو اسٹار چورنگی، ملیر، عزیز آباد، جمشید کوارٹرز، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد میں ہوئے۔

اس کے علاوہ عائشہ منزل، گلبہار، لائنز ایریا، ناظم آباد چاندنی چوک، کورنگی ساڑھے پانچ نمبر، پرانی سبزی منڈی، بلال کالونی، شریف آباد، گذری، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر پریڈی اور پاکستان بازار کے قریب بھی ہوائی فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ جناح اور سول اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں اسپتالوں میں مجموعی طور پر 94 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔ ان میں 56 مرد، 15 خواتین، 23 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں‌ میں‌ کئی کی حالت تشویشناک ہے

پولیس کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاریاں سائٹ، سپر ہائی وے، سچل، اورنگی ٹاؤن اور ضلع وسطی سے کی گئیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

READ  سولر پینلز کی آڑ میں منی لانڈرنگ، جعلی کمپنیوں پر 111 ارب روپے کے جرمانے عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں