پتوکی: رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی

After failing to secure a marriage alliance

پتوکی کے علاقے مرتضیٰ ٹاؤن میں رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کے مطابق ہلہ روڈ پر مرتضیٰ ٹاؤن میں نوجوان نعمان لڑکی عدیلہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان دل برداشتہ ہو کر لڑکی کے گھر گیا اور فائرنگ کر کے پہلے اسے قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی بھی ختم کر لی۔

پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔

READ  شکارپور: پراپرٹی کا تنازع، 10 سالہ بچے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں