امریکی نیوز چینل نے آنجہانی ڈولی پارٹن کی جگہ انکی نقل اتارنے والی خاتون کی تصویر نشر کر دی، پھر معافی مانگ لی

An American news channel aired a photo of a Dolly Parton impersonator instead of the real Dolly Parton

امریکی نیوز چینل سی این این نے گلوکارہ اور کنٹری موسیقی کی لیجنڈ آنجہانی ڈولی پارٹن کی اصل تصویر کی جگہ ان کی نقل اتارنے والی خاتون کی تصویر نشر کرنے پر معافی مانگ لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں پیدا ہونے والی فنکارہ کیلی وون (Kelly Vohnn) نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ سی این این کی جانب سے اپنی تصویر کا استعمال دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔

ڈولی پارٹن کی وفات کی کوریج کے دوران سی این این پر غلطی سے گلوکارہ کی نقل اتارنے والی ایک خاتون کی تصویر نشر ہو گئی تھی جس پر ادارے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی۔
واضح رہے کہ منگل کو امریکی گلوکارہ اور کنٹری موسیقی کی لیجنڈ ڈولی پارٹن 80 برس کی عمر میں چل بسی تھیں۔

گلوکارہ مختصر عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

اس دن چینل کی جانب سے اس حوالے سے کوریج کے دوران یہ غلطی ہوئی تھی۔

READ  اسرائیلی وزیرِ ثقافت نے فلم ’نازا‘ کے اسرائیلی ہدایت کاروں کو غدار قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں