یمن کے ساحل کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے کم از کم 68 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد کو زندہ بچا لیا گیا۔
یمنی حکام کے مطابق کشتی میں سوار بیشتر افراد تارکین وطن تھے، اور حادثے کے بعد اب تک 74 افراد لاپتہ ہیں۔
اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی میں 154 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے صرف 12 کو زندہ بچایا جا سکا۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق ایتھوپیا سے تھا۔ اطلاعات کے مطابق کشتی خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔





تبصرے بند ہیں