اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید کر دی گئیں۔
فلسطینی حکومتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔ وہ القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ تھیں۔
میڈیا آفس نے ایک بیان میں صحافیوں کو اسرائیلی حملوں میں جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی صحافتی اداروں، عرب جرنلسٹس یونین اور تمام ممالک کی صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری منظم مظالم پر آواز بلند کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی بمباری میں النصر اسپتال کے قریب پانچ صحافی شہید ہوئے تھے۔ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی تعداد بڑھ کر 278 ہو چکی ہے۔






تبصرے بند ہیں