بحرینی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

Bahraini Foreign Minister meets Field Marshal Syed Asim Munir.

بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔

READ  فاروق ستار کا وزیراعظم سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں