بلوچستان ہائیکورٹ کا حکم، 16 دن بعد کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

Balochistan High Court orders restoration of mobile internet service in Quetta after 16 days

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر 16 دن بعد کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سرداراحمد حلیمی نے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کےخلاف آئینی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

حکام نے عدالت کو بتایا کہ کہ عدالتی حکم نامے کے بعد کوئٹہ شہر میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم صوبے کے دیگر شہر اب بھی موبائل انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں۔

ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس 2 گھنٹےمیں بحال کریں۔

عدالتی حکم کے بعد کوئتہ میں 16 روز سے بندموبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 6 اگست ( 16 دن سے) سے معطل تھی جس کے خلاف چئیرمین کنزیومر سوسائٹی خیرمحمد نے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

READ  سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں