پاکستان کی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے کینسر کے خلاف اپنی بہادری سے جاری جدوجہد کی کہانی مداحوں سے شیئر کی۔
انجلین ملک، جو اس وقت موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں، نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بعض اوقات خوبصورتی ایک ہلکی سی مسکراہٹ اور بالوں کے بغیر سر سے بھی جھلکتی ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں وہ بغیر بالوں کے نظر آئیں، اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ صرف تصویر نہیں بلکہ طاقت، حوصلے اور خود کو قبول کرنے کا لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اس سفر کو سمجھنے اور سیکھنے کے عمل میں ہوں، لیکن ایک بات یقینی ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ بغیر بالوں کا سر بھی اتنا طاقتور تاج محسوس ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ سفر آگاہی پھیلانے، کھلے مکالمے کو فروغ دینے اور ان تمام لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے شیئر کیا ہے جو اس مشکل راستے سے گزر رہے ہیں۔
انجلین ملک نے اپنے پیغام میں کہا، "آپ اکیلے نہیں ہیں۔” یاد رہے، رواں سال کے آغاز میں انہوں نے اپنے جیولری برانڈ کے فوٹو شوٹ کے ساتھ کینسر کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا۔






تبصرے بند ہیں