نیوزی لینڈ: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل آج پیش ہو گا

Bill banning social media use for children under 16 to be introduced today

نیوزی لینڈ کی حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے لیے آج پارلیمنٹ میں بل پیش کرے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق بل کے تحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی عالمی آمدن کے 10 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

مجوزہ قانون کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مناسب اقدامات کرنا ہوں گے، جن میں موجودہ اکاؤنٹ معلومات، چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شناختی دستاویزات کا استعمال شامل ہو سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا بچوں کو نقصان دہ مواد، لت لگانے والی ٹیکنالوجی اور ایسے دباؤ سے دو چار کر رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے وہ تیار نہیں۔

وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے اثرات بچوں کی ذہنی صحت، نیند، تعلیم اور خاندانی زندگی پر پڑ رہے ہیں۔

READ  مزید یورپی ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں