تھر پارکر: 30 سالہ خاتون کی ہلاکت پر شوہر و دیور سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Case registered against 4 individuals

تھرپارکر میں 30 سالہ خاتون کی مبینہ ہلاکت کا مقدمہ شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 3 اکتوبر کو پیش آیا تھا، اب نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بہن کو بیٹا نہ ہونے پر شوہر کی جانب سے تشدد اور طعنوں کا سامنا تھا، شوہر دوسری شادی کا خواہشمند بھی تھا۔

مدعی کے مطابق سسرالیوں نے خاتون کی موت کو دل کا دورہ قرار دیا اور پوسٹ مارٹم کروائے بغیر تدفین کر دی۔

مقتولہ کے بھائی نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بہن کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

READ  پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اشتہاری قرار، گرفتار کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں