اسلام آباد: سی ڈی اے نے تمام بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

CDA increases fares of all buses

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اٹھارٹی ( سی ڈی اے ) نےاپنی تمام بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق بسوں کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100روپے فی کس کردیا گیاہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ سی ڈی اے کی بسوں میں روزانہ تقریباً 85 ہزار افراد سفرکرتے ہیں اور بسوں پر سالانہ 3.66 ارب روپے سبسڈی دینا پڑتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافے سے سالانہ آمدن 2 ارب 33 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

READ  پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں