سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا

Changes decided in Sindh cabinet

کراچی: سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں چند نئےارکان کو شامل کیا جائےگا، 4سے 5 ارکان سندھ کابینہ کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ ہاؤس سےکئی وزرا اور ارکان اسمبلی کوٹیلی فون کالز موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکئی وزرا اور اراکین اسمبلی کو صبح ملاقات کے لیے بلایا ہے۔

READ  نیپا واقعہ: ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں