طویل انتظار کے بعد کراچی کے جہانگیر روڈ کی تعمیر شروع

Construction of Karachi's Jahangir Road begins after long wait

کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ طویل انتظار اور شب و روز اذیت کے بعد جہانگیر روڈ پر تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے۔

سڑک تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کے مطابق تین ہٹی سے گرومندر تک جہانگیر روڈ کو روایت سے ہٹ کر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ جہانگیر روڈ پر ڈامر لگا کر روایتی سڑک نہیں بنائی جا رہی بلکہ کنکریٹ بچھانے کے بعد پیور لگائے جا رہے ہیں۔

ٹھیکیدار کے مطابق گرومندر تک پیور لگانےکا کام ایک ہفتے میں مکمل ہوگا اور پھر دوسرے مرحلے میں گرو مندر سے تین ہٹی کی سڑک کی تعمیر ہوگی۔

READ  بنیان المرصوص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، اگلی بار اسکور 6 صفر نہیں 60 صفر ہوگا: ائیر وائس مارشل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں