سمندری طوفان ’شکتی‘ کمزور ہونے لگا، کراچی سے910 کلو میٹر دور

Cyclone Shakti weakens, 910 km away from Karachi

کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’شکتی‘کمزور ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’شکتی‘ کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر دور ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان شکتی مزید کمزور ہو کر ڈپریشن بن جائے گا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان کے مرکز کے قریب ہوا کی رفتار 80 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے، سمندری طوفان کے زیرِ اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کےزیراثر سمندر میں لہریں بلند رہنے کاامکان ہے لہٰذا ماہی گیر 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

READ  کراچی: دو دریامیں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں