برطانیہ میں 2022 میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

Data leak of Afghan citizens in the UK revealed in 2022

لندن: برطانیہ میں 2022 میں افغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی ڈیٹاریگولیٹری انفارمیشن کمشنرآفس کی دستاویزات میں یہ انکشاف ہوا۔

آئی سی او نے بتایا کہ لیک کے وقت اقدامات سے لگتا ہے کہ وزارت دفاع ڈیٹاشیئرکرنے کے رسک سے آگاہ تھی اور لیک سے پہلے وزارت دفاع نے عملے کو خفیہ ٹیپ والی معلومات شیئر نہ کرنے کا کہا گیا۔

آئی سی او کے مطابق ایم او ڈی نے ڈیٹا سیٹس سےخفیہ ٹیپ ہٹانے کی ضرورت کا حوالہ دیا تھا، دستاویزات کے مطابق آئی سی او عملے نے وزارت دفاع کو جرمانہ نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ منتقلی کے درخواست گزار 19 ہزارافغان شہریوں کا ڈیٹا 2022 میں لیک ہوا تھا، واقعے سے متعلق برطانوی ریگولیٹری کی دستاویزگزشتہ ماہ سامنے آئی تھی جب کہ رواں ماہ برطانیہ میں آبادافغان شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونےکا ایک اور واقعہ ہوا تھا۔

برطانیہ میں آباد 3700 افغان شہریوں کے نام، پاسپورٹ اور اے پی راف کوائف متاثر ہوئے، یہ افغان شہری 2022 کےلیک کے بعد ری سیٹلمنٹ اسکیم کے تحت برطانیہ لائے گئے تھے۔

READ  برطانیہ میں چہرے کی شناخت والے سسٹمز متعارف, انسانی حقوق تنظیموں کو تشویش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں