ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوگئی

Death toll from Hong Kong apartment complex fire rises to 94

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی سے اموات کی تعداد 94 ہوگئی۔

ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ رات لگنے والی آگ نے تباہی مچادی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے کئی بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

خبرایجنسی کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں اب تک 94 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جن میں سے 51 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوئے جب کہ دیگر نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑا۔

اس حوالے سے ہانگ کانگ فائرسروس حکام کا بتانا ہے کہ رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی آگ تقریبا بجھا دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ رسیکیو اہلکار تاحال کچھ پورشنز میں پھنسے لوگوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

READ  خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، خطے میں غیر ملکی عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں: ایرانی سپریم لیڈر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں