پنجاب میں مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ

Decision to start free body transfer service in Punjab

لاہور : پنجاب میں پہلی مرتبہ مفت میت منتقلی سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں میت کو اسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے مفت ایمبولینس سروس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بڑے سرکاری اسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لیے پلان طلب کر لیا اور کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں اسپتال سے گھر میت لے جانے کیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی۔

مرحوم کے اہل خانہ 1122پر کال کر کے یا اسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے، میت منتقلی سروس کی اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میت کو اسپتال سے دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائزکرنے پر اتفاق کیا گیا اور پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

READ  سزائے موت اور عمر قید کے مقدمات 45 روز میں نمٹانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں