ڈنمارک کا 15سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیاکے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

Denmark decides to ban social media use by children under 15

ڈنمارک نے 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

ڈنمارک حکومت کے مطابق والدین کو 13 سال تک کے نوجوانوں کو کچھ پلیٹ فارمز تک رسائی دینےکی اجازت ہوگی۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم ڈنمارک نے نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ تھا۔

ڈنمارک سے قبل آسٹریلیا نے گزشتہ سال 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی تھی۔

READ  بھارتی چینل سن ٹی وی نیٹ ورک بھی ہیک، اسکرین پر پاکستانی پرچم کا بینر چلا دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں