آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں سے تباہی، جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری

Details of destruction, loss of life and property due to monsoon rains in Azad Kashmir released

آزاد جموں و کشمیر میں جاری مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق 6 پلوں، متعدد رابطہ سڑکوں، 30 سے زائد گھروں، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا، جبکہ بالائی علاقوں میں بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام بھی متاثر ہوا۔ صورتحال کے پیشِ نظر متاثرہ اضلاع کے تمام سرکاری و نجی اسکول دو روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور مختلف اسکولوں میں عارضی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ وادی نیلم میں پھنسے 500 سے زائد سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مظفرآباد سے خیبرپختونخوا کا زمینی رابطہ لوہار گلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث منقطع ہے، جبکہ شاہراہِ نیلم، مظفرآباد-جہلم ویلی روڈ، اور کوہالہ-مظفرآباد سیکشن بھی مٹی کے تودے گرنے کے باعث بند ہو چکے ہیں۔

READ  راکھی ساونت کی خانہ کعبہ کے سامنے نیپال کے سیلاب متاثرین کیلئے دعا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں