طلاق کو جیت کا اعلان مت بنائیں، آپ نے کوئی ٹرافی نہیں جیتی: فضا علی کی نمرہ خان کے سابق شوہر پر تنقید

Don't frame divorce as a victory

اداکارہ فضا علی نے نمرہ خان اور ان کے سابق شوہر کے درمیان طلاق کے معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے سابق شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خواتین کے احترام پر زور دیا ہے۔

نمرہ خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی اور شادی کی تصاویر اپنے نئے خاندان کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے اور فریقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پوسٹس شیئر کی جانے لگیں۔
نمرہ خان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ’گڈ ریڈنس‘ (جان چھوٹ جانے) کا پیغام شیئر کیا، جسے صارفین نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی علامت قرار دیا، بعدازاں انہوں نے اپنی سابق اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے طلاق کی تصدیق بھی کر دی۔

اب فضا علی نے نمرہ خان کے سابق شوہر کی پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک مرد کو احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے اور اگر طلاق دینے کے بعد سکون مل گیا ہے تو یہ سوال بھی بنتا ہے کہ اس سے پہلے زندگی میں کیا ہو رہا تھا؟

فضا علی نے کہا کہ ایسی خاتون کا بھی احترام کیا جانا چاہیے جو اب آپ کی زندگی کا حصہ نہیں ہے، کیونکہ ایک دن وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ جائے گی۔

اداکارہ نے کہا کہ طلاق کو جیت کا اعلان مت بنائیں، آپ نے کوئی ٹرافی نہیں جیتی، رشتہ ختم ہوا ہے عورت کی عزت نہیں۔

READ  گووندا اور کومل شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے: سنیتا آہوجا کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں