غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا کی کشتی پر مبینہ طور پر ڈرون حملہ

Drone attack on Gaza aid flotilla boat reportedly reported

غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا ہے جس سے کشتی میں آگ بھڑک اٹھی

امدادی کانوائے میں سوئیڈش خاتون گریٹا تھنبرگ سمیت ساڑھے تین سو انسانی حقوق کے علمبردار اور امدادی کارکن موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگالی پرچم بردار کشتی کو شمالی افریقا کے ساحلی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

گروپ کا کہنا ہے کہ انکی مرکزی کشتی کو نشانہ بنایا گیا جس میں اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے۔ عملہ اور تمام اراکین حملے میں محفوظ رہے۔

اراکین نے فلسطینیوں کو امداد پہنچانے کی پر امن کوششیں جاری رکھنے کا عزم دھرایا۔

واضح رہے کہ 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی بیس کشتیوں پر مشمتل یہ کانوائے ابتک کا سب سے بڑا امدادی کانوائے قرار دیا جارہا ہے۔

READ  کراچی: گھر سے آئسکریم کھانے جانیوالے 2 بچپن کے دوست واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں