خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 193 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، سوات، بونیر اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسی طرح مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

READ  فیصل آباد:خواتین بائیکرز کی محفوظ رائیڈنگ کیلئے آگاہی کی ریلی، اسکوٹیز آپس میں ٹکرا گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں