ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو گئی تو صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف مل سکتا ہے۔
یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک سمیت تمام سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) پر لاگو ہوگی۔ نیپرا اس درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔اگر یہ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور کر لی گئی تو بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 10 پیسے تک مزید کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم بجلی کے نرخوں میں کمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد کرے گا۔






تبصرے بند ہیں