کراچی: ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار

escaped from Malir Jail arrested

کراچی: جیکسن پولیس نے ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزایافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کی حدود سے گرفتارکرلیا۔

سزایافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کے مقدمے میں گرفتار ہوکر ملیر جیل گیا تھا۔

مفرور قیدی کی شناخت سلمان ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی جس کے بعد گرفتار قیدی کو ملیر جیل روانہ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔

READ  سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 بنگلادیشی مزدور جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں