مشہور بھارتی اداکارہ نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی

Famous Indian actress jumped from a moving train

بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما چلتی ٹرین سے چھلانگ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ”راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز“ سے شہرت حاصل کرنے والی کرشمہ شرما لوکل ٹرین میں سفر کر رہی تھیں جب ایک حادثے کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

اداکارہ نے خود انسٹاگرام پر اسپتال سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو واقعے سے آگاہ کیا۔

کرشمہ کے مطابق وہ دوستوں کے ہمراہ ٹرین میں سفر کر رہی تھیں، لیکن ان کے دوست کسی وجہ سے ٹرین پر سوار نہ ہو سکے، جس پر گھبرا کر انہوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی اور زخمی ہو گئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی کمر پر چوٹیں آئیں، سر پر سوجن ہے اور جسم پر کئی جگہ نیل پڑ گئے ہیں، اور انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست کی کہ وہ جلد صحتیاب ہوں۔

READ  کراچی میں ممکنہ احتجاج اور اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا خدشہ، 180 افراد 30 روز کیلئے نظر بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں