امریکا میں بھاری بھرکم موٹی توندوں والے جنرلوں کا دور گیا، وزیرجنگ

fat generals in America is over

وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا میں بھاری بھرکم موٹی توندوں والے جنرلوں کا دور گیا، انہوں نے واضح کیا کہ اب ترقیاں کوٹے پر نہیں بلکہ میریٹ پر ہوں گی۔

وزیرجنگ نے ورجینیا میں میرین کور بیس میں جرنیلوں اور ایڈمرلز سے خطاب میں کہا کہ کسی بھی بنیاد پر امتیاز یا غلط کاموں کی شکایت سے نمٹنے کا طریقہ بھی تبدیل کیا جارہا ہے کیونکہ افسروں کو بہت بچ کر اقدام کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی۔ وزیر جنگ نے خبردار کیاکہ جو نئے ایجنڈے کی حمایت پر تیار نہیں، وہ فوجی مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے افسروں سے کہا کہ امن کی خاطر جنگ کےلیے تیار ہوجائیں، فٹنس کے تمام ٹیسٹ مردوں کے لحاظ سے ہوں گے، غیرپیشہ وارانہ جسم برداشت نہیں ہوگا۔

وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ احمق سیاسی رہنماؤں نے غلط سمت متعین کی جس کی وجہ سے امریکا اپنے رستے سے بھٹک گیا اور یہ محکمہ وار کے بجائے ‘Woke’ محکمہ بن گیا مگر اب یہ نہیں چلےگا۔

سیاہ فام امریکی جنرل اور خاتون ایڈمرل کو جبری نکالنے کا پیٹ ہیگسیتھ نے یہ کہہ کر دفاع کیا کہ جن اہلکاروں کو نکالا گیا وہ تخریب شدہ ثقافت کا حصہ تھے۔

تقریب میں صدر ٹرمپ بھی موجود تھے۔ شہروں میں فوجیوں کی تعیناتی اہلکاروں کی تربیت کا حصہ قرار دی گئی۔ دونوں تقاریر کے دوران ہال میں خاموشی چھائی رہی۔

READ  اے آئی کے باوجود خلیجی ممالک میں لاکھوں محنت کشوں کی ضرورت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں