کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی

Fire breaks out in more than 30 junk warehouses in Sohrab Goth

کراچی میں سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔

سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

مختلف گوداموں کے مالکان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔

دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے ہیں۔

READ  سانحہ گل پلازہ: ہولناک آتشزدگی کے باوجود مسجد میں رکھے قرآن پاک بالکل محفوظ رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں