استنبول: شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، 1 لڑکا جاں بحق

ترکی کے شہر استنبول میں موسلا دھار بارش کے بعد شدید سیلابی صورتِ حال ہے، پانی عمارتوں، دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق بارش کے باعث مختلف حادثات میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

کئی علاقوں میں سیلابی پانی گاڑیوں کو بہا لے گیا، بارش اور سیلاب سے درخت گر گئے، مکانات کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔
نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ پھنس گئے، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

شہر میں آج تمام اسکول بند کر دیے گئے ہیں، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ترک محکمۂ موسمیات نے آج بھی بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

READ  امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو مسقط میں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں