پنجاب میں دھند کا راج برقرار ، موٹرویز مختلف مقامات سے بند

Fog persists in Punjab

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔

ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور جنکشن سے جڑانوالہ اور ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کی گئی۔ موٹروےایم 4 گوجرہ سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سےظاہر پیر تک بند کردی گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کےمطابق قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔

خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، احمد پورشرقیہ، رحیم یارخان اور صادق آباد میں بھی دھند کا راج برقرار ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔

READ  پنڈی گھیب میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں