کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ٹرک کی ٹکر سے فوڈ ڈیلیوری بوائے جاں بحق

Food delivery boy dies after being hit by truck in North Nazimabad

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے فوڈ ڈیلیوی بوائے جاں بحق ہوگیا۔

نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ناظم آباد کے رہائشی بابر کے نام سے ہوئی اور وہ فوڈ ڈیلیوی کا کام کرتا تھا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار موبائل فون استعمال کرتا ہوا جا رہا تھا کہ ٹرک کے پچھلے ٹائر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک بھی تحویل میں لے لیا، بابر کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ بابر دن میں چپس کا ٹھیلہ لگاتا تھا اور رات میں فوڈ رائیڈر کا کام کرتا تھا۔

دوسری جانب عزیز آباد میں موبائل شاپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

READ  کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں