سابق امریکی ماڈل برینڈی گلین وائل ایک پراسرار جلدی بیماری میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ برینڈی، جو ایک رئیلٹی شو میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ بیماری کے باعث چہرے پر پڑنے والے اثرات کی وجہ جاننے کے لیے وہ ہزاروں ڈالر خرچ کر چکی ہیں۔
اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک مثبت پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے معالج کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا، "میں گھر سے باہر نکلنے اور معمول کی زندگی گزارنے کے لیے بے تاب ہوں۔”
برینڈی کا شبہ ہے کہ یہ جلدی مرض انہیں 2024 میں مراکش کے سفر کے دوران لاحق ہوا۔






تبصرے بند ہیں