سابق امریکی صدر اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی

Former US President Obama assures full support

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے نیویارک میئر کے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی کو فون کیا اور انہیں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ ممدانی جیتے تو وہ ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب 34 برس کے زہران ممدانی نے صدر اوباما سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اہمیت اس بات کی ہے کہ شہر میں نئی نوعیت کی سیاسی فضا پیدا کی جائے۔
واضح رہے کہ نیویارک میئر کا الیکشن 4 نومبر کو ہو رہا ہے جس میں زہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن حریف رٹیس سلوا سے ہوگا تاہم تمام سروے کے مطابق زہران ممدانی کی پوزیشن مستحکم ہے۔

READ  ایکواڈور کے صدر پر قاتلانہ حملہ، 500 سے زائد مظاہرین کا صدر کی گاڑی کو گھیر کر پتھراؤ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں