اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی فریٹ ٹرین سروس ملتوی

Freight train service between Islamabad

اسلام آباد تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس کا آغاز سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ محکمہ ریلویز نے اسلام آباد تہران اور استنبول فریٹ ٹرین سروس 31 دسمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس ٹرین کو اسلام آباد سے روانہ ہوکر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچانا تھا جہاں سے ٹرین کو نوشکی، دالبندین سے ہوتے ہوئے میر جاوا میں ایران میں داخل ہونا تھا ۔

محکمہ ریلویز کوئٹہ کے حکام نےکوئٹہ ڈویژن میں ٹرین کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر دیں تھیں۔

تاہم محکمہ ریلویز نے فریٹ ٹرین کی روانگی سے ایک روز قبل سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین سروس کا آغاز ملتوی کردیا۔

READ  ٹرمپ سعودی ولی عہد کی اپیل پر حوثیوں پر حملے کیلئے تیار تھے، عین وقت پر فیصلہ بدلا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں