فرانسیسی صدر کا فلسطین کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے کا عندیہ

French President hints at recognizing Palestine with conditions

جکارتا: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق فرانس کی خارجہ پالیسی میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہے۔

جکارتا کے صدر پرابووو سبیانتو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنا ایک اخلاقی فرض ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا جب تک کہ غزہ کی صورتحال بہتر نہ ہو جائے، اسرائیل سے متعلق مؤقف کو سخت کرنا ہو گا۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی امن کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فورسز غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

READ  ایران نے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل داغ دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں