لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

Gladiators win PSL for the third time

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، فرنینڈو نے 29 اور چندیمیل نے 22 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، سلمان مرزا اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

READ  گلوبل وارمنگ، بیشتر ممالک میں سردیاں ڈیڑھ ماہ رہ جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں