مسلسل 3 روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی

Gold prices fall after 3 consecutive days of increase

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ62 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 10ہزار 699 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 3397 ڈالر فی اونس ہے۔

READ  گیس کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان، کمپنیوں نے اوگرا کو درخواستیں دے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں