آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بُری خبر

Good and bad news for the Australian cricket team

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر سامنے آئی ہے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ، جب کہ اچھی خبر یہ ہے کہ کپتان پیٹ کمنز کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی ہو گی۔

پیٹ کمنز کا پانچ ماہ کے دوران پہلا ٹیسٹ کھیلنا یقینی ہے، جب کہ جوش ہیزل ووڈ انجری مسائل کے باعث ایشیز سیریز کے بقیہ میچز بھی نہیں کھیلیں گے۔
اینڈیو میکڈانلڈ نے کہا کہ جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ انجری کے بعد اب ایڑی کے مسلز کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں ، وہ اب ایشیز سیریز میں ایکشن میں نہیں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹ کمنز کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل کوئی میچ نہیں مل رہا ، وہ ٹیسٹ کے لیے جتنا بھی ممکن ہو سکتا ہے بہترین تیار ہوں گے ،پیٹ کمنز کی اسکواڈ میں شمولیت کا بڑا اعلان کل ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، پانچ ٹیسٹ میچز کی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

READ  ایشز سیریز : پہلے ایشز ٹیسٹ کے لیےآسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں