دبئی جانے والوں کیلیے خوشخبری، بڑی رعایت مل گئی

Good news for travelers to Dubai

دبئی جانے والے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی شرائط میں نرمی کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ، بغیر متعدد بار عرب امارات آنے کی سہولت،ہر آمد پر 90 روز قیام، مزید 90 روز توسیع کی اجازت ہو گی

دبئی کی حکومت نے دبئی کے ملٹی پل سیاحتی ویزے کی شرائط میں بڑی نرمی کر دی ہے اور اب یو اے ای آنے والے شخص کو اسپانسر یا میزبان کے بغیر سال میں متعدد بار ملک میں داخلے اور 180 دن تک رہنے کی اجازت ہوگی۔

یہ ملٹی پل سیاحتی ویزا کیسے حاصل کریں؟

اس کے لیے درخواست گزار کو دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔

درخواست دیتے درخواست گزار کو 30، 60، یا 90 دن فی وزٹ کے قیام کی مدت کا انتخاب کرنا ہوگا۔

GDRFA کے مطابق، بعد ازاں اس مدت کو بڑھایا جا سکتا ہے، بشرط یہ کہ متحدہ عرب امارات میں گزارے گئے دنوں کی کل تعداد کیلنڈر سال میں 180 دنوں سے زیادہ نہ ہو۔

READ  بھارت: شادی کی تقریب میں جہیز کی مانگ پر جھگڑا، لڑکی کا باپ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں