گوجرانوالہ: حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی، ملزمان 2 لاکھ سے زائد کی رقم لے اڑے

Hassan Ali's mother

گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

قومی کرکٹر حسن علی کے بھائی خرم نے بتایا کہ والدہ بازار جارہی تھیں کہ اس دوران ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔

حسن علی کے بھائی خرم نے مزید بتایا کہ واردات کرنے والے دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

READ  گوجرانوالہ میں ہیڈ قادر آباد میں شگاف ڈالنے کیلئے چھوٹا دھماکا کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں