ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Heavy rain forecast in different parts of the country in the next 2 days

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز کے دوران موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،کے پی، بلوچستان اور آزادکشمیر میں آئندہ 2 روز کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بوندا باندی ہوئی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور کے ڈیوس روڈ، لکشمی چوک،گوالمنڈی،گڑھی شاھو، دھرم پورہ، ریگل مال روڈ،کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بھی بارش ہوئی۔
ادھر خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے مختلف علاقوں مینگورہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جب کہ آزادکشمیر کی وادی نیلم اورجہلم میں بھی بادل جم کر برسے۔

READ  پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج مزید موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں