اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش

Heavy rain in Islamabad and Rawalpindi

اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجودہے۔

اسلام آباد میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کی 5 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیرہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے ۔

READ  پاکستان نے بجلی کی خریداری میں حکومتی اجارہ داری ختم کردی، مسابقتی منڈی پر نظریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں