اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش

Heavy rain in various parts of Islamabad and Azad Kashmir

اسلام آباد اور مظفر آباد سمیت اٹھ مقام، وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج خیبرپختونخوا، پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔

پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل
واضح رہے کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کے دوران 16 سے 19ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ مون سون اسپیل کے تحت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔

READ  پاکستان نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں