کیلیفورنیا: اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا

Holidays for Islamic festivals officially declared

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کو سرکاری تعطیلات قرار دے دیا گیا۔

گورنر کیلیفورنیا گیون نیوزوم نے قانون AB 2017 پر دستخط کر دیے۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے کیلیفورنیا چیپٹر نے قانون کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ عید کی تعطیلات کو سرکاری طور پر تسلیم کیے جانے سے متعلق اس قانون کو مارچ کے آغاز میں اسمبلی ممبر میٹ ہینی نے منظوری کے لیے پیش کیا تھا۔

میٹ ہینی کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا ریاست ملک کی سب سے بڑی اور متحرک ترین مسلم کمیونٹیز میں سے ایک کا گھر ہے اور ان کی روایات احترام کی حق دار ہیں۔

READ  عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں